مذہبی رہنماؤں کا اہم رول بنتا ہے

0
0

لفٹینٹ گورنر کی کووڈ 19 کے بارے میں جانکاری عام کرنے کیلئے مذہبی لیڈروں کو اپیل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے مختلف عقیدوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ آج ایک ویڈیو کانفرنس کی جس دوران انہوں نے ان رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو کورونا وائیرس کے بارے میں جانکاری دیں ۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری وپل پاٹھک ، سوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے اور مختلف مذہبی انجمنوں و سماجی اداروں کے سربراہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکت کی ۔لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت عوام کے عملی تعاون سے کورونا وائیرس کے خلاف موثر طور لڑائی لڑ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے میں مذہبی رہنماؤں کا اہم رول بنتا ہے ۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اس مقصد کیلئے دستیاب وسائل خصوصاً سماجی ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مذہبی لیڈروں سے کہا کہ وہ لوگوں سے اپیل کریں کہ اگر انہوں نے کسی بھی مذہبی اجتماع میں شرکت کی ہے تو اپنی سفری تفصیلات حکام کے سامنے ظاہر کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تمام سطحوں پر کوارڈینیشن کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ۔ مذہبی رہنماؤں نے جموں کشمیر میں کووڈ کے خاتمے کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی مقامات کو فی الحال بند کیا گیا ہے اور کہیں پر بھی کوئی اجتماع نہیں ہوتا ہے ۔ اس موقعہ پر لوگوں کو ضروری اشیاء فراہم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے یقین دلایا کہ حکومت لوگوں تک پہنچنے ، انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے اور اس وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا