اٹلی میں کورونا وائرس :124632کیسز،15362ہلاکتیں

0
0

روم، 5 اپریل (ژنہوا) اٹلی میں کورونا وائرس کے اب تک 124632 معاملہ درج ہوئے ہیں جبکہ اب تک15362افراد کی موت ہوچکی ہے۔
شہری دفاع کے محکمے نے اس کی اطلاع دی۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 681 افراد کی موت ہوئی ہے۔
شہری دفاع کے محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے پریس کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے مقابلے میں کورونا وائرس کے 2886 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
مسٹر بوریلی نے کہا کہ 29010 افراد اسپتال میں داخل ہیں جس میں سے 3994 لوگوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر لوگ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک 20996 مریض اس ٹھیک ہو چکے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا