کورونا وائرس : اقتصادی پریشانی سے دو چار ایس سی بی اے ارکان کے لئے قرض کی سہولت

0
0

نئی دہلی، 4 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ( ایس سی بی اے) کے ارکان کے لئے اچھی خبر ہے۔

ایسوسی ایشن نے اس مصیبت کی گھڑی میں ااپنے اراکین کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے قرض اسکیم شروع کی ہے۔
ایسوسی ایشن نے ‘ایس سی بی اے كووڈ 19 ہیلپ اسکیم‘ شروع کی ہے، جس کے تحت بار کے رکن کی مدد کے لئے 25،000 روپے کا قرض بغیر کسی سود کے دیا جائے گا، جسے رکن دو سال کی مدت یا اس سے پہلے ادا کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا