کشمیر میں رُک رُک کر بارشیں ہوئیں

0
0

اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
یواین آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ بدھ کے روز رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جو لوگوں کو گھروں میں ہی محصور رہنے کے لئے مدد گار ثابت ہوا۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ بدھ کو مسلسل چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔ہائی وے ذرائع کے مطابق دلواس علاقے جہاں پہاڑی کا ایک حصہ کھسک آیا ہے، میں شاہراہ کو صاف کرنے میں ابھی بھی ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند رہنے سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔وادی میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے بیچ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم کئی بار آفتاب بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں میں کامیاب ہوا۔بارشوں اور ابر آلود موسم کے پیش نظر لوگوں نے گرم ملبوسات زیب تن کئے ہیں۔ بارشیں لوگوں کو گھروں میں ہی بیٹھے رہنے میں مدد گار ثابت ہوئیں۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا