ڈومیسائل قانون تضحیک آمیز ہے: پیپلز کانفرنس

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں نافذ کئے جانے والے ڈومیسائل قانون کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔پیپلز کانفرنس لیڈر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے اپنی پارٹی کے ڈومیسائل حقوق کے رد عمل میں جاری بیان کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا جس میں کہا گیا: ‘یہ حکمنامہ ان (جموں وکشمیر اپنی پارٹی) کی توقعات سے بھی کوسوں دور ہے جنہیں تھوڑے بہت ریلیف کی امید تھی، ڈومیسائل کی یہ نئی توضیح تضحیک آمیز ہے، یہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے’۔انہوں اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘درجہ چہارم سطح کی سرکاری نوکریوں کو مقامی لوگوں کے لئے رکھا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پانچ اگست کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین کرنے کا ایک اور واضح ارادہ رکھتے ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا