چھ سرکاری بینکوں کا انضمام یکم اپریل سے نافذ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی معیشت کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے اور عالمی سطح تک بڑے بینک بنانے کے مقصد سے عوامی زمرے کے 10 بینکوں کا انضمام یکم اپریل سے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی چھ سرکاری بینک تاریخ کے اوراق میں درج ہو جائیں گے ۔یکم اپریل سے جو بینک تاریخ میں درج ہوجائیں گے ، ان میں الہ آباد بینک، کارپوریشن بینک، آندھرا بینک، سنڈیکیٹ بینک، اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا ہے ۔ اس انضمام کے بعد ملک میں سرکاری بینک کی تعداد کم ہوکر 12 ہوجائے گی۔ بینکوں کے انضمام کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا بھی نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے ۔ اس کے تحت الہ آباد بینک کا انڈین بینک میں، کارپوریشن بینک اور آندھرا بینک کا یونین بینک آف انڈیا میں یکم اپریل سے انضمام ہو جائے گا۔ یکم اپریل سے الہ آباد بینک کے برانچ انڈین بینک کی برانچ کے بطور کام کریں گے ۔ یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا اور اورینٹل بینک آف کامرس کے برانچ پنجاب نیشنل بینک کے برانچ کے طور پر کام کریں گے جبکہ سنڈیکیٹ بینک کے برانچ کینرا بینک کے ہو جائیں گی۔ اس طرح سے ملک میں 10 بینکوں کا انضمام نافذ ہو جائے گا۔ انضمام کے بعد پی این بی ملک کا دوسرا بڑا بینک بن جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ملک کا سب سے بڑا بینک ہے ۔ تیسرے نمبر پر بینک آف بڑودہ آ جائے گا۔ کینرا بینک چوتھا بڑا بینک ہوگا جبکہ یونین بینک پانچواں بڑا بینک بن جائے گا۔ الہ آباد بینک کے انضمام سے انڈین بینک ملک کا ساتواں بڑا بینک ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا