کرگل میں ایک خاتون نے قرنطینہ میں بچے کو جنم دیا

0
0

یواین آئی

سرینگرلداخ یونین ٹریٹری کے ضلع ہسپتال کرگل میں قرنطینہ میں رہنے والی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ دونوں بچہ اور زچہ خیریت سے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جو قرنطینہ میں ہے، نے ضلع ہسپتال کرگل میں بچے کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقامی خاتون نے رضاکارانہ طور پر اس حاملہ خاتون کی مدد کی۔ ایک رپورٹ کے مطابق قرنطینہ میں رہتے ہوئے بچے کو جنم دینے والی خاتون کے دیگر افراد خانہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔ دونوں بچہ اور زچہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ دریں اثنا لداخ میں حکومت کے ترجمان رگزن سیمفل کے مطابق اس خطہ میں گذشتہ 13 دنوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد دس ہے۔ انہوں نے کہا: ‘ہمیں پچاس کیسز کی رپورٹ ملی ہے۔ ان میں سے 32 کرگل اور 18 لیہہ سے تھے۔ یہ سب کے سب منفی آئے ہیں۔ لگ بھگ پچاس کیسز کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ ہمیں پاس پازیٹو کیسز کی تعداد صرف دس ہے جن میں سے 8 لیہہ جبکہ دو کرگل میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے’۔ رگزن سیمفل نے ایران سے لوٹنے والے زائرین کے بارے میں کہا: ‘ہمارے جو زائرین ایران میں تھے، ان کو لیکر ہم وزارت خارجہ اور وزارت صحت کے رابطے میں ہیں۔ ہمارے جو 605 زائرین واپس لوٹے ہیں، ان کو ملک میں مختلف جگہوں پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ باقی زائرین کو بھی بہت جلد ایران سے ہندوستان لایا جائے گا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا