سکولوں کے حکام آن لائن لیکچروں کےلئے فیس چارج نہیں کرسکتے:ڈاکٹر سامون

0
0

والدین اور طلباءپر بلا وجہ زور ڈالنا غیر اخلاقی عمل ،حکومت نے سکولوں کو 30 اپریل تک فیس جمع کرنے کی تاریخ کو توسیع دینے کی ہدایت جاری کی
لازوال ڈیسک

 

جموں جموں و کشمیر حکومت نے سکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 اپریل تک سکول فیس جمع کرنے کے لئے آخری تاریخ کو توسیع دیں۔اس کے علاوہ آن لائن لیکچروں / اسائنمنٹوں کے لئے کوئی بھی فیس چارج نہ کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں چند نجی سکولوں نے سکول فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2020 مقرر کی ہے اور وہ طلبا اور والدین کو مختلف پیغاما ت کے ذریعے سکولی فیس فوری طور جمع کرنے پر زور دیتے ہیں۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں اِن سکولوں کے حکام اور متعلقہ اساتذہ کی طرف سے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ مقرر دِن پر اسائمنٹس پیش کریںچوں کہ موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے مد نظر طلباءاور والدین کے لئے مقرر تاریخ تک سکول فیس جمع کرنا ممکن نہیں اور اس صورتحال کے مد نظر والدین اور طلباءپر بلا وجہ زور ڈالنا غیر اخلاقی عمل ہے۔اِن شکایتوں کے پیش نظر حکومت نے مفاد عامہ، طلباءاور والدین راحت پہنچانے کے لئے سکولی فیس کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2020ءتک توسیع دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس کے علاوہ طلباءسے کوئی لیٹ فیس بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔بچوں کو ہوم اسائمنٹس کی بنیاد پر فراہم کئے جارہے آن لائن / اسائمنٹوں کے لئے بھی کسی بھی قسم کی فیس چارج نہیں کی جائے گی۔جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے سی بی ایس ای / بی او ایس ای سے منسلک تمام نجی سکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل کریں۔ سکولو ں کی طرف سے سالانہ فیس چارج کرنے کے بارے میں حکومت نے ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن /کشمیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام شراکت داروں بشمول والدین اور نجی سکولوں کے نمائندوں کو اپنی رائے دینے کا موقعہ فراہم کریں اور اُن کی سفارشات کو ایک ہفتے کے اندر انتظامی محکمہ میں پیش کریں۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر تمام نجی سکولوں کو سختی سے عمل درآمد ہونے کے لئے کہا گیا ہے بصورت دیگر اُن کے خلاف قانون کے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا ڈاکٹر سامون نے چند نجی سکولوں کی طرف سے ویٹس ایپ و دیگر طریقوں سے طلباءکو ہوم اسائمنٹ فراہم کرنے کے اقدامات کی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا