نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) سڑک ونقل وحمل اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے ٹول پلازہ آپریٹروں اور دیگر لوگوں سے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پیدل اپنے گھروں کو لوٹنے کو مجبور لوگوں کو کھانا، پانی وغیرہ مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گڈکری نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ’’میں نے قومی شاہراہ اتھارٹی کے صدر، ٹول آپریٹروں اور قومی شاہراہوں پر کھانے پینے کی خدمات دینے والے لوگوں سے پیدل اپنے گھرجارہے ملازموں اور شہریوں کو کھانے پینے اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔
‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ بحران کا وقت ہے اور اس وقت ہمیں اپنے شہریوں کو مدد کرنی چاہئے۔