وشواس تریپاٹھی بلا مقابلہ برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین منتخب

0
0

نئی دہلی ملک کے معروف خبررساں ادارہ یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) بورڈ آف ڈائریکٹرس کے چیئرمین وشواس تریپاٹھی اتفاق رائے سے برکس (برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساو ¿تھ افریقہ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین منتخب ہوئے ۔ یہ تنظیم (برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) دوست اور پڑوسی ممالک کے ساتھ صنعت و تجارت کو فروغ کے تئیں کوشاں ہے ۔مسٹر تریپاٹھی اور ڈاکٹر بی بی ایل مدھولکر ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہوئے ہیں۔ ان کی مدت کار تین سال (2020-2023) ہوگی۔ مسٹر تریپاٹھی فی الحال برکس بورڈ آف چیمبرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر (مالیات) ہیں۔الیکشن آفیسر نرمل سنگھ نے بتایا کہ نائب چیئرمین کے عہدے کے لیے ایک امیدوار کے نام واپس لینے کے بعد تمام عہدوں کے لیے انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا اور ووٹنگ کی ضروت پیش نہیں آئی۔مسٹر اشوک کمار سنگھ اور سمیپ شاستری نائب چیئرمین کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے جبکہ مسٹر سنجے ورما ڈائریکٹر آف فائنانس ہوں گے ۔واضح رہے کہ نئے عہدیداران آئندہ عام اجلاس میں اپنا اپنا عہدہ سنبھالیں گے جو اپریل میں منعقد ہوگا۔بورڈ آف انڈسٹری کی 19 رکنی انتظامی کمیٹی میں پی کے گپتا، جے کے داس، ہیمنت گپتا، راہل رنجن، اجیت کمار سنگھ، کیلاش اگروال، دھیرج کمار سنگھ، ونود کمار ورما، راجیو اگروال، پریم پنکج، راجیو سولنکی، اتل بنسل، انیرُدھ رائے ، راجیش مہتا، ایس کے تریپاٹھی، شیکھر گپتا کے علاوہ محترمہ نیتو کشور، شبانہ نسیم اور ڈاکٹر سوشی ہیں۔غیر سرکاری تنظیم (این جی او) برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام 2012 میں عمل آیا تھا جو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 تحت رجسٹرڈ ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا