میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کا7روز سے قصبہ میں سائینٹئزیشن عمل جاری

0
0

شاہ ہلال

ڈورودنیابھر میں تیزی سے پھیل رہا کرونا وائرس سے لڑھنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے جہاں پورے ملک میں لال ڈاوں رکھنے کا اعلان کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں محصور رہے وہی پہ اس وباءسے لڑنے کے نظر میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ گذشتہ 7روز سے قصبہ میں سائینٹئزیشن عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس دوران کمیٹی کے اہلکار اب رات کو بھی ڈورو اور ویری ناگ کے بازاروں کے علاوہ مختلف مسجدوں جن میں خاصکرتواریخی مرکزخانقاہ فیض پناہ ڈورو، شاہ محمد اعظم، محلہ سہہ پورہ اور آرہ بل کا لائزال سپرے سے چھرکاو ¿ کیا۔اس سارے عمل کی نگرانی میونسپل کمیٹی کے پریذیڈنٹ محمد اقبال اہنگر و ایگزیکٹو آفیسر غلام محمد ڈار کر رہے ہیں۔اس دوران کمیٹی نے گاڑی میں لاو ¿ڈ اسپیکر سے لوگوں کو اس وبائی بیماری سے بچنے کیلئے احتیاط برتنے کی اپیل کی ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ بیماری کے پیش نظر اپنے آپ کو گھروں تک ہی محدود رکھے۔کیونکہ قصبہ میں دفعہ 144 سختی سے نافذالعمل ہے۔اس موقع پر کمیٹی کے پریذیڈنٹ نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے کیونکہ اس سے وائرس کا خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ مونسپل کمیٹی 24 گھنٹے آپ لوگوں کی خدمت کیلئے ہے لیکن آپ لوگ دفعہ 144 پر عمل کر کے اپنے گھروں کے اندر ہی رہے اور اگر کسی بھی شخص نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی تو اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے عوام سے گھروں میں ہی رہنے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے ا ±ن سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون دینے کی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا