’ کورونا وائیرس کے پھیلاوکی کڑی کو توڑناہے‘

0
0

لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیرکے عوام کو لاک ڈاون پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک

جموں لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 روز کے مکمل لاک ڈاو¿ن پر سختی کے ساتھ عمل کریں تا کہ کورونا وائیرس کے پھیلاو کی کڑی کو توڑا جا سکے ۔ اپنے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ وائیرس کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے جموں کشمیر کی انتظامیہ نے سخت اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بین ریاستی بس سروس بند کی گئی ہے ، مختلف مقامات پر آئیسو لیشن وارڈ قائم کئے گئے ہیں اور باہر سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ” وزیر اعظم نے ملک بھر میں 21 روز کے لاک ڈاون کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے جموں کشمیر کے لوگوں کو چاہئیے کہ وہ اس وبائی بیماری پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاو¿ن کی پابندی کریں “۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط برتیں ۔ ایل جی نے کہا کہ ضروری اشیاءکی فراہمی کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور طبی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تمام اہل صارفین کو اپریل اور مئی مہینے کا پیشگی راشن فراہم کیا جائے گا جبکہ مستحق بچوں کے والدین کو ایک مہینے کا مڈ ڈے میل دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنروں کو اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ ایل جی نے لوگوں سے مزید اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں اور کووڈ 19 کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے سماجی دوری بنائے رکھیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے باہر سے آئے مسافروں سے کہا کہ وہ اپنے فائدے اور دیگر لوگوں کی سلامتی کیلئے متعلقہ حکام کو اپنی سفری تفصیلات سے آگاہ کریں ۔ انہوں نے ہیلتھ ورکروں ، طبی عملے ، ضروری خدمات کے عملے ، پولیس اور سی اے ٹی ایف اہلکاروں کے کام کی سراہنا کی ۔ ایل جی نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈوائیزری کی پابندی کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا