یواین آئی
نئی دہلی حکومت نے مہلک وائرس کورونا کی وبا کے پیش نظر مردم شماری 2021 کے پہلے مرحلے اور نیشنل پوپولیشن رجسٹر (این پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام کو اگلے حکم تک ملتوی کردیا ہے ۔وزارت داخلہ نے آج یہاں کہا کہ کورونا کے انفیکشن کی روک تھام کے پیش ںظر ملک میں 21 دن کا لاک ڈان اعلان کیا گیا ہے ۔ مکمل پابندی کے سبب لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور باہر نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ اس کے مدنظر مردم شماری اور این پی آر کے کام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مردم شماری 2021 دو مرحلوں میں کی جانی ہے جس کے پہلے مرحلے میں مکانوں کو فہرست بند کرنا اور مکانوں کی گنتی کا کام یکم اپریل سے ستمبر تک کیا جانا تھا۔ دوسرے مرحلے میں اگلے برس 9 فروری سے 28 فروری تک مردم شماری کا کام کیا جانا تھا۔ پہلے مرحلے کے دوران ہی آسام کو چھوڑکر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام کیا جانا تھا۔کورونا کے قہر کے دوران حکومت نے منگل سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہائی الرٹ اعلان کیا ہے ۔ سبھی وزارتوں اور متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر بندی کے احکامات جاری کئے جانے کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے سماجی دوری بنائے رکھنے سمیت مختلف احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔