خدا را گھروں میں ہی بیٹھیں

0
0

وائرس متاثرین کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے: ڈاکٹرشاہدچوہدری
یواین آئی

سری نگرجموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اس وائرس کی علامات اور بیرون وادی سفری تفصیلات ہونے کی صورت میں نامزد ہسپتالوں کی طرف رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔شاہد اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ کیمونٹی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اب تک مثبت ثابت ہوئے کیسوں سے زیادہ ہوسکتی ہے، خدا را گھروں میں ہی بیٹھیں اور وائرس کی علامات ہونے یا سفری تفصیلات ہونے کی صورت میں نامزد ہسپتال کی طرف رجوع کریں، ہسپتال کی طرف رجوع کرنے سے پہلے فون پر متعلقین کے ساتھ رابطہ کریں’۔انہوں نے کہا کہ ایسے بے شمار پیغامات آرہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ کئی مسافر اپنی سفری تفصیلات چھپارہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی اپیل ہے۔ بتادیں کہ وادی میں اب تک کورونا وائرس کے چار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ جموں میں تین کیسز درج ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے اس وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وادی کو لاک ڈاو¿ن کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا