دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں: رگزن سیمفل

0
0

لداخ میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا
یواین آئی

لیہہ لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ پانچ روز سے کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے بلکہ اس وائرس سے متاثرہ دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔بتادیں کہ لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ‘کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ رپورٹس آئے ہیں جو تینوں منفی ہیں بلکہ اس وائرس سے متاثرہ دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ لداخ پچھلے چار پانچ روز سے بالکل مستحکم ہے اور ہم نے اب کم تعداد میں نمونے بھیجنا شروع کیا ہے۔کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے دلی سے لائی جانے والی ایک میشن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں موصوف کمشنر سکریٹری نے کہا: ‘دلی سے یہ مشین دو تین دنوں میں پہنچ جائے گی لیکن اس مشین کو چلانے کے لئے ایک مائیکرو بایولوجسٹ کی ضرورت ہے جو کرگل اور لیہہ میں دستیاب نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایک آئی سی ایم آر کے ساتھ مقامی پیتھالوجسٹ کو آن لائن تربیت دی جائے گی جس کو ایک دو ہفتے لگ جائیں گے۔ادھر لوگوں کی شکایت ہے کہ یونین ٹریٹری میں اس وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لئے لیبارٹری نہیں ہے اور نمونوں کو دلی بھیجا جاتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ لداخ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل کو لاک ڈاﺅن کردیا گیا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا