دُنیاکروناسے لڑرہی ہے اورہمارے ملک اورخاص طورپرہمارے جموں وکشمیرکی پولیس ایسے غفلت شعارشرپسندوں کیساتھ ٹی20کھیلنے پرمجبورہے جو بار بار تاکید،سختیاں وبندشوں کے باوجود بڑے شوق سے باہرنکل رہے ہیں،بائیکوں پہ سٹنٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لاک ڈائون کے مناظرسے لطف اندوزہورہے ہیں، پولیس کو اس وقت ’ہم نہیں سدھریں گے ‘گینگ سے اُلجھناپڑرہاہے،دِن بھرانہیں بے عزت کرنے، شرمسارکرنے ،سزائیں دینے ،نصیحت کے باوجود دوسرے روز پھر بھاری تعداد میں اس گینگ کے عناصرسڑکوں پر نکلے، جموں شہرمیں پولیس نے لگ بھگ تمام چوک چوراہوں پہ گول دائرے بناکرایسے سرپھیروںکودُوریا ں بناتے ہوئے سزائیں دے رہی ہے، اُمیدہے کہ اس سختی اور عبرت سے اورلوگ بھی سبق لیں گے اور بلاوجہ سیرسپاٹے کرنے گھر سے باہرنہیں نکلیں گے،نوجوانوں کو موقع ملا ہے تو اپنے والدین کیساتھ وقت گذاریں،اُن کی خدمت کریں، یہ 21دِن زندگی کے یادگاردِن بنائیں، آج کے افراتفری کے عالم میں ہم اپنے اہل وعیال کو وقت نہیں دے پاتے،ایک ہی چھت تلے ہمیں عجنبی بن کر رہناپڑتاہے، ہرکسی کو اپنے روزگارکی تلاش میں دربدربھٹکناپڑتاہے اور تھکے ہارے گھرپہنچتے ہیں جہاں بچاکھچاوقت ہم اپنے سمارٹ فون میں ضائع کرتے ہیں، اپنے والدین، اہلیہ اور بچوں کیلئے ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا،کرونامصیبت ہی سہی،وباہی سہی لیکن اس سے پیداشدہ حالات نے ہرکسی کو بلالحازرنگ،نسل،ذات،مذہب علاقہ،ملک ایک موقع دیاہے اپنوں کے بیچ میں رہنے کا،اپنے رب سے رجوع کرنے کا، لہٰذااس وقت کو بربادنہ کریں اپنامحاسبہ کریں اور گھروں کے اندرقیام پذیررہیں۔