تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا سے پہلی موت

0
0

چنئی،25 مارچ(یواین آئی)کورونا وائرس کےسلسلے میں پورے ملک میں منگل کی نیم شب سے شروع ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران تمل ناڈو میں بدھ کی صبح اس جان لیوا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
وزیرصح ڈاکٹر سی وجے بھاسکر نے ٹویٹ کر کے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مدورےکے راجہ جی سرکاری اسپتال میں آج صبح کورونا وائرس میں مبتلا 54 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے اس مریض کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے اب تک کل 11 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور ملک میں اس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھکر 519 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے 519 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے،جن میں سے 476 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 43غیر ملکی شہری ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کی رات پورے ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کےلئے 21 دنوں کےلاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت مہم چلانے کی بات کہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا