بھوپال، 25 مارچ (ےو اےن آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں آج چار اور اجین میں ایک شخص کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔
اندور سے’یواین آئی‘ کے مطابق اندور واقع لےب میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے سیمپل کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان میں سے پانچ آج مثبت پائے گئے۔ ان میں سے چار اندور ضلع کے اور ایک اجین ضلع کا ہے۔
اس کے علاوہ ابھی تک جبل پور سے چھ اور بھوپال، گوالیار اور شوپوری میں ایک ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ملا ہے۔
اس دوران ریاست کے تمام 52 اضلاع میں کل رات سے لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا ہے، جو 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس پر اب سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ تمام اضلاع میں کرفیو جیسی صورتحال ہے، حالانکہ ضروری خدمات اور اشیا کی سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہریوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔
صحت یا کوئی اور مسئلہ ہے تو کال سینٹر پر یا انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے لئے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں تاجروں، خاص طور سے دوا فروشوں اور ضروری اشیاءکے دکانداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ اشیاکی ذخیرہ اندزی و کالابازاری نہ کریں اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سامان مہیا کرائیں۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان خود پوری صورت حال پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ وہ اعلی افسران اور عوامی نمائندوں کے ذریعہ میدانی علاقوں کی معلومات لے رہے ہیں اور حکام کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے تمام پروٹوکول پر عمل کرایا جائے اور شہریوں کو ضروری اشیاکی کمی نہیں ہونے دی جائے۔