منڈی پونچھ کی پنچائیت دھڑہ وارڈ نمبر 5 :جہاں سے کھمبے اور تاریں لاپتہ ہیں

0
0
دین دیال سکیم کے تحت بجلی نظام کو بہتربنانے کے اقدامات کیاہوئے؟مقامی لوگوں کی ڈپٹی کمشنرسے مداخلت کی اپیل
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کے کی پنچائیت دھڑہ کے محلہ تھپلہ وارڈ نمبر پانچ کے لوگوں نے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی  محکمہ بجلی کے زیر اہتمام دین دیال سکیم میں محلہ تھپلہ اور محلہ موربن میں بجلی لگانے کا کام ہاتھ میں لیاگیاتھا۔ لیکن صرف محلہ موربن تار اور پول لگائے گئے ہیں مگر محلہ تھپلہ میں اس اسکیم کے تحت کوئی بھی بجلی کا پول اور تار نہیں لگائی گئی۔اس حوالے سے مقامی باشندے عبدالحفیظ نے نمائیندہ لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ کل ہی 10000  دس ہزار روپیہ بل ادا کرکے آیا ہوں مگر آج تک نہ تار ہے نہ ہی پول دیاگیا۔دین دیال سکیم کے تحت یہاں محلہ تھپلہ وارڈ نمبر پانچ اور محلہ موربن کے لئے 52 باون پول کو منظوری دی گئی لیکن محلہ تھپلہ میں اس اسکیم کے تحت کوئی بھی پول نصب نہیں لگایاگیاہے۔ صرف محلہ موربن میں ہی ایک پچیس   kv  ٹرانسفارمر نصب کیا گیا باقی کھمبوں اور تار کو کوئی بھی پتہ نہیں محلہ تھپلے کے قریب 35 گھروں پر مشتمل ہے۔ اکثر لوگوں نے سبز درختوں پر کریٹ اور لوہے کی تار لگا کر اپنے گھروں میں روشنی کرتے ہیں۔ سبز پیڑوں پر سنگل لوہے اور کریٹ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہونے کا خطرہ بنارہتاہے۔ ان کے عبدالرشید نے بھی کہا کہ محلہ تھپلہ میں اس اسکیم کے تحت کوئی بھی پول نہیں لگایاگیابلکہ محکمہ بجلی کی جانب سے لگاے گئے کھمبوں پر سیمنٹ ڈال کر ٹھیکدار اس اسکیم کے کارکنان کی ملی بھگت سے اس اسکیم کی رقم خرد برد کی جاچکی ہے۔ قریب اسی سالہ بزرگ خاتون نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ کئی بار انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا مگر کسی نے بھی اس غریب عوام کی ایک بھی نہ سنی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے نظام کو ٹھیک کرکے ہمارے ساتھ انصاف کرناہیتو کیجئے نہیں تو خواب دیجیئے اس موقع پر تمام لوگوں نے الگ الگ طور اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس گاوں کے لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوے بجلی کے نظام کو درست کئے جانے انتظامیہ کو متحرک کریں ورنہ عوام کو مجبور ہوکر دفتروں کا رخ کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر۔مولوی عبدالحفیظ عبدالمجید عبدالسلام عبدالغنی محمد بشیر محمد اکرم سلطان جو محمد رشید مشتاق احمد جاوید اقبال عبدالخالق محمد رفیق غلام نبی عبدالرشید عبدالاحد وغیرہ نے الگ الگ طور پر اپنے مسائیل کے بارے جانکاری دیتے ہوے انتظامیہ سے بجکی فراہم کے جانے کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا