فوج ، ضلعی انتظامیہ اور جیسلمیر کے رہائشیوں نے ایک دم سکون کا سانس لیا
لازوال ڈیسک
جیسلمیر کورونا وائرس سے متاثرہ ایران سے جیسلمیر لائے جانے والے 484ہندوستانیوں کی کورونا جانچ رپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔اس کے بعد ، فوج ، ضلعی انتظامیہ اور جیسلمیر کے رہائشیوں نے سکون کا سانس لیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ 484ہندوستانیوں کو ایران سے پانچ مرحلوں میں جیسلمر لایا گیا تھا ، جن کی ابتدائی جانچ نگیٹو تھی لیکن احتیاطی کے طور پر ، انہیں دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے بھیجا گیا تھا ، جن کی رپورٹ اب بھی نگیٹوآئی ہیں۔ ایران سے واپس آئے 484 ہندوستانیوں کو جیسلمیر کے آرمی سیکٹر میں احتیاط کے طور پر الگ تھلگ کردیا گیا۔ اس کے بارے میں نو دن بعد منفی اطلاعات موصول ہونے پر فوج ، ضلعی انتظامیہ اور جیسلمیر کے رہائشیوں نے ایک دم سکون کا سانس لیا۔ فوج ان کا پورا خیال رکھ رہی ہے ۔ شروع سے ہی ان کا معمولات زندگی عام شہریوں کی طرح برقرار تھا۔ ان کے کھانے پینے اور تفریح کے انتظامات کیے گئے تھے ۔جیسلمیر میں یہ راحت کی خبر ہے کہ یہاں ایک بھی کورونا وائرس کا مریض نہیں ملا ہے ۔