بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی 23 مارچ (یو این آئی)دنیا کے بیشتر (اب تک 185) ممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس۔کووڈ 19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے
چودہ ہزار پانچ سو سات افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا تین لاکھ چھبیس ہزار سات سو بائیس لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی پر کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 360 ہو گئی ہے۔پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت کے علاوہ بہار اور گجرات میں بھی ایک ایک شخص کی موت ہونے سے ملک میں کورونا وائرس سے کل سات افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 360 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 319 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 41 غیر ملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر 24 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔
کو روناائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔چین میں اکیاسی ہزار ترانوے افرادکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریبا
تین ہزار دوسو ستّرلوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اسپین کیہے۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1756 ہو گئی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کے 31 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کراٹھائیس ہزار چھ سو تین ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہمیں 3438، یوروپی خطہ میں 7426، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 45، مغربی ایشیائی خطہ میں 1596، امریکہ کے نزدیک پڑنے والے علاقوں میں 252 اور افریقی خطہ میں 20 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔اس وائرس کے نصف سے زائد کیسز اب چین سے باہر کے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 59،133 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہونے کی اطلاعات ہیں۔