فلم انڈسٹری اب پروفیشنل ہوگئی ہے : سنجے دت

0
0

ممبئی، (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے فلم انڈسٹری اب پروفیشنل ہوگئی ہے اور یہاں اب پہلے جیسی بات نظر نہیں آتی ہے ۔سنجے دت چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں مختلف کردار ادا کئے ہیں۔ وہ ہررول میں فٹ نظراآتے ہیں۔ اس وقت ان کی کئی فلمیں ریلیز ہونا باقی ہیں۔ سنجے دت نے 80 اور 90 کی دہائی کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت الگ تھا ۔ اب انڈسٹری پروفیشنل ہوگئی ہے ، پہلی جیسی بات نہیں رہی۔ سنجے دت نے کہا کہ ہم پہلے کئی فلموں میں رشتوں کے لئے کام کرتے تھے نہ کہ فلم رول کے لئے ۔موجودہ درو میں ایسا کم ہی ہوتا ہے ۔ ان کی آنے والی فلموں میں شمشیرہ، بج۔ دی پرائیڈ آف انڈیا اورسڑک-2 جیسی فلمیں شامل ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا