’طویل لڑائی لڑنی ہے‘

0
0

مودی نے ملک کی عوام کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے جان لیوا کرونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑرہے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ملک کی عوام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اس چیلنج کے خلاف لڑنے کے لئے متحرک ہونے کو کہا ہے۔مسٹر مودی نے جمعرات کو قوم کے نام پیغام میں لوگوں سے اتوار کو’جنتا کرفیو‘ میں‘ شامل ہونے اور اس وائرس سے جنگ لڑرہے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے شام پانچ بجے تالی یا تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔وزیراعظم نے لوگوں کے ذریعہ عوامی کرفیو اور تالی یا تھالی بجانے میں بڑے پیمانے پر شرکت اور اس کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کرونا وائرس کی لڑائی کی قیادت کرنے والے ہر ایک شخص کو ملک نے یکجہتی کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ ملک کی عوام کا بہت بہت شکریہ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ شکریہ کی آواز ہے، لیکن ساتھ ہی ایک طویل لڑائی میں فتح کی ابتدا کی بھی آواز ہے۔ آئیے اسی عزم کے ساتھ ، اسی صبر کے ساتھ ایک طویل لڑائی کے لئے اپنے آپ کوسوشل ڈسٹینسنگ میں باندھ لیں۔‘‘ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ آج کا جنتا کرفیو بھلے ہی رات 9 بجے ختم ہوجائے گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جشن مناناشروع کردیں۔ اس کو کامیابی نہ مانیں۔ یہ ایک طویل لڑائی کی ابتدا ہے۔ آج ملک کے لوگوں نے بتادیا ہے کہ ہم اہل ہیں، فیصلہ کرلیں تو بڑے سے بڑے چیلنج کو متحد ہوکر شکست دے سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ احکامات کی ضرور پیروی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا