جموں وکشمیر کے سبھی لیڈروں کو رہا کیا جائے :ادھیر رنجن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے گرفتار کئے گئے سبھی لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسٹر چودھری نے ایوان میں آج وقفہ سوالات کے فوراً بعد یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ صرف نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ کو ہی کیوں رہا کیا گیا، گزشتہ سال جموں و کشمیر کو منقسم کر کے مرکز کے زیر ِ انتظام علاقے بناتے وقت وہاں گرفتار کئے گئے دوسرے سیاستدانوں کو کیوں نہیں رہا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے تمام حزبِ اختلاف جماعتیں ان لیڈروں کی رہائی کی مانگ کر رہی ہیں ۔ حکومت پہلے کہہ رہی تھی کہ مسٹر عبداللہ اور گرفتار کئے گئے دیگر لیڈروں سے سکیورٹی کو خطرہ ہے ۔ کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ اب ایسا کیا ہو گیا ؟ کیا اب مسٹر عبداللہ سے سکیورٹی کو خطرہ نہیں ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا