ملک میں کروناوائرس کے 147 معاملوں کی تصدیق

0
0

نئی دہلی،18مارچ (یو این آئی)ملک میں کورونا وائرس(کووڈ-19)سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 147 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا کے اب تک 147 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 122 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ممالک آچکے ہیں۔ہندوستان میں اب تک 147 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اسے عالمی وباقرار دے دیا ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں کورونا وائرس کی صورت حال اس طرح ہے:
ریاست۔ہندوستانی مریض۔غیرملکی مریض۔صحت یاب ہوئے۔موت
آندھراپردیش۔1۔0۔0۔0
دہلی۔9۔1۔2۔1
ہریانہ۔2۔14۔0۔0
کرناٹک۔11۔0۔0۔1
کیرالہ۔25۔2۔3۔0
مہاراشٹر۔38۔3۔0۔1
اڑیسہ۔1۔0۔0۔0
پنجاب۔1۔0۔0۔0
راجستھان۔2۔2۔3۔0
تمل ناڈو۔1۔0۔0۔0
تلنگانہ۔3۔2۔1۔0
جموں کشمیر۔3۔0۔0۔0
لداخ۔8۔0۔0۔0
اتراکھنڈ۔1۔0۔0۔0
مغربی بنگال۔1۔0۔0۔0
کل تعداد۔122۔25۔14۔3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا