کوٹرنکہ شہر کی نالیاں بند :پانی نکاسی کا کوئی نظم و نسق نہیں

0
0

شہراز چوہدری

کوٹرنکہ؍؍کوٹرنکہ قصبہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ میں گندگی سے بھری پڑی نالیوں کو صاف کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ قصبہ جہاں چار سو گندگی کے ڈھیروں پر نظر پڑتی ہے اور سڑک کی نالیاں بدبو سے مہک رہی ہیں بڈہال پلی سے کوٹرنکہ قصبہ کے مین چوک جے کے بینک کے سامنے ڈاک بنگلو کے سامنے کی نالیاں کوڑا کرکٹ سے بھری پڑی ہیں جس پر لوگوں کو سخت تشویش ہورہی ہے یوتھ لیڈرنواب مختار احمدنے کہا ہے کہ پورے ملک میں کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے مرکزی سرکار حرکت میں ہے حکومت نے کء علاقوں میں دفع 144 بھی نافز کردیا تاہم کوٹرنکہ کی انتظامیہ مستی میں مست ہے کوٹرنکہ قصبہ کی ہر گلی سڑکوں کی ہر نالی۔تمام تر چوک یہاں تک کے سرکاری دفاتروں کے دائیں بائیں بھی کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہے ہر سو گندگی ہی گندگی ہے لہزا ضلع انتظامیہ سے درخواست ہے کہ کوٹرنکہ قصبہ میں ایک مرتبہ بڑے پیمانے پر صفاء و ستھرائی کا بندوست کیا جائے نہیں تو ان گندگی سے بھری نالیوں سے نکلنے والی بدبو ہر گھر میں داخل ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت شہروں گلی کوچوں میں صفاء و ستھرائی رکھنا بہت ضروری ہے کرونا وائرس کے روک تھام کے صاف وشفاف رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے لیکن شہر تو گندگی میں ڈوبا ہوا ہے نواب مختار احمد نے کہا کہ اور تواور محکمہ دہی ترقی کے گیٹ کے سامنے والی نالی میں کچرا بھرا پڑا ہے تاہم انتظامیہ کوٹس سے مس نہیں ہے اور یہی حالت رہی تو یہاں مشکلاتیں بڑھ جائیں گی جس کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا