علاقہ کے معززین کی موجودگی میں شروع کیا
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی کی دیرینہ مانگ تھی کہ روڈ سہولیات سے عوام کو جوڑاجائے۔ جس کو دیکھتے ہوئے اڑائی پنچائیت ملکاں کلساں سے محلہ ملکاں تک سڑک کے کام کی شروعات کی گئی ہے۔ بیک ٹو ویلیج کے دوران ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے اڑائی ملکاں کے محلہ ملکاں کو جوڑنے کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ جو آج پورا ہونے جارہاہے۔ اس موقع پر حضرت مولانامفتی شریف الحسن قاسمی افتتاحی پروگرام میں لوگوں سے روڈ کے لئے جگہ اور آپس میں جوڑ پیدا کرنے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ زمین اللہ کا دیاہواعطیہ ہے۔ اس میں راستے نکالنے والے اور اس کے لئے زمین مہیا کرنے والے اجر کے مستحق ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں کو اتفاق و اتحاد پیار و محبت سے رہنے کی تلقین کرتے ہوے آپسی بغاوتوں کو ترک کرنے کی تلقین کی ہے۔ اس موقع پر سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک نے بھی اپنی ذمین میں سے روڈ کیلئے راستہ دیتے ہوئے کہا میں نے اپنی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ۔ان میں ہر محلہ کو سڑک کی سہولیات بھی ایک وعدہ تھا وہ بھی انشا اللہ پورا کرکے ہی دم لیں گے ۔ان کے علاوہ علاقع کی سماجی شخصیت حاجی عارف نے بھی تمام لوگوں کو ایک ہوکر تعاون اور کوشش کی اپیل کی۔ اس حوالے سے سماجی کارکن وعوامی ڈولپمنٹ کے چیرمین مولوی فرید ملک نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ اس سڑک کو کامیاب بنائیں یہی ہماری کامیابی ہے اور اس حوالے سے یہ ایک تاریخی دن ہے۔ جب ہماری ایک دیرینہ مانگ پوری ہونے جارہی ہے۔ انہوں تمام معززین اور پنچ حلقہ حاجی محمد عارف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تمام لوگوں نے مفتی محمد شریف الحسن قاسمی پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک حاجی حاجی محمد عارف و دیگر پنچائیت ممبران معززین بلخصوص ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد فرید ملک سرپنچ محمد اسلم ملک اور حاجی چودھری محمد عارف کو مبارک باد پیش کی ہے۔