محکمہ آبپاشی لوگوں کو ایگریمنٹ کیلئے کر رہا ہے پریشان:چودھری نور محمد ترالی
ترال ؍؍ ترال سے15 کلومیٹر دور ایک گاؤں زسبل گجر بستی جہاں کے لوگوں کو پینے کے لئے پانی ہے ہی نہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای ( شکتی جل ) نے اعلان کیا ہے۔ ہر گھر کو معاہدہ کرنا ہوگا اور 1500سو روپے سال کی فیس ادا کرنی ہوگی ،وازہ رہے کہ گجر بکروال طبقے کے لوگ صرف چھ ماہ ہی گائوں میں قیام کرتے ہیں باقی چھ ماہ بہکوں میں اپنے مال مویشی لیکر چلے جاتے اور اگر محکمہ اس طبقے سے وابسطہ لوگوں سے بارہ مہینے کی فیس وصولی کے کیلے احکامات صادر کرے گا تو وہ سراسر نہ انصافی ہوگی۔ زسبل سے تعلق رکھنے والے چودھری بشیر احمد اور نظام دین ،اور فاروق احمد نے ہمارے نمائندے نور محمد ترالی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ اس بات کو لے کر بہت پریشان ہے کہ موسم سرما میں جہاں نل جم جانے سے پانی نلوں سے غائب ہوجاتا ہے وہی موسم گرما میں ہم لوگ بہکوں میں چلے جاتے ہیں تو محکمہ ہم سے کس بات کی فیس وصول کرنے کی بات کر رہا ہے۔ضلع راجوری کی تحصیل نوشہرہ کے تحصیلدار نے ایس ایچ او کے ہمراہ بازار کا معاینہ کیا اور تمام ہوٹل ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ والی دکانوں کو کرونا وایرس کے چلتے 31مارچ تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔