آلٹو کار ڈرائیور بری طرح سے زخمی ہو گیا،سرنکوٹ اسپتال میں زیرعلاج
افتخارجعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍تحصیل سرنکوٹ جڑانوالی کے مقام پر منگل کی صبح ویڈیو کوچ زیر رجسٹریشن نمبر JK02AQ 5371 اور آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK02AD 0240 کے مابین ٹکر ہو گئی جس میں الٹو کار ڈرائیور بری طرح سے زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پونچھ سے جموں جانے والی تیز رفتا ویڈیو کوچ نے مخالف سمت سے آنے والی آلٹو کار کو زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں آلٹو کار ڈرائیور بری طرح سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔مذکورہ زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد اسماعیل ولد غلام محمد عمر چوبیس سال ساکنہ کیری شاہپور کے طور پر ہوئی ہے۔