ترقیاتی کمشنرگاندربل نے کام کاج کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال آج اولڈ پاور ہائوس کے احاطے میں ٹرانسفارمروں کی مرمت کے ریجنل ورکشاپ کا دورہ کرکے یہاں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔انہوںنے ورکشاپ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورورکشاپ میں مرمت کے کام کی گنجائش کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر ڈی سی کو بتایا گیا کہ ورکشاپ میں روزانہ پانچ سے چھے ٹرانسفارمروں کی مرمت کی جاتی ہے۔ترقیاتی کمشنرنے مرمت کے کام میں سرعت لانے پر زوردیا۔