بھاجپا سبھی مہم بند کرے،متحد ہوکر کورونا سے مقابلہ کرے:مودی

0
0

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بھاجپا)کو آج صلاح دی کہ کورونا وائرس کووڈ 19 جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے پارٹی کوئی سیاسی یا تنظیمی مہم اور پروگرام نہ چلائے اور مہاماری کی روک تھام کیلئے بیداری مہم میں فعال کردارادا کرے۔مسٹر مودی نے یہاں پارلیمنٹ کی لائیبریری میں منعقد پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ میں یہ اپیل کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ بی جیپی کو تب تک کوئی بھی سیاسی یا تنظیمی مہم یا پروگرام نہیں کرنے چاہئے جب تک کہ اس مہاماری کا خاتمہ نہ ہوجائے۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس مہاماری سے بچنے کیلئے بیداری مہم میں حصہ لیں۔مسٹر مودی نے کہاکہ اس وقت ہمیں کسی قسم کی اختلاف کو ظاہر نہیں کرنا چاہئے اور پوری طرح متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیغام پارٹی میں نیچے تک جانا چاہئے اور اس پر سنجیدگی سے عمل ہوناچاہئے۔وزیراعظم کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹر،نرس اور ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین اور افسروں اور سکیورٹی گارڈس کی فرض شناسی کی ستائش کی۔انہوں نے کووڈ 19 کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے رول کی بھی تعریف کی۔وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی انہیں میڈیا کے نمائندوں سے ملنا ہی چاہئے۔کیونکہ میڈیا نیواقعی بہت ہی قابل ستائش رول ادا کیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا