چاڈورہ کی رابطہ سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل

0
0

عوام کو عبور و مرور میں مشکلات ،ذہنی کوفت کا سامنا
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کی بیشتر رابطہ سڑکیں کھنڈات میں تبدیل ہوئی ہے جس کے نتیجے میںعوام کو چلنے پھر نے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آبادی کے مطابق گر چہ انہوں نے اس حوالے سے کئی بار متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کی رابطہ سڑکیں تجدیدو مرمت نہ کرنے کی وجہ سے کھنڈارت میں تبدیل ہوئے ،جس کے نتیجے میں وسیع علاقے کی آبادی کو عبور مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار شاہ ارشد کو بتایا کہ علاقے کی بیشتر سڑکیں جن میں ریپورہ سے ذوہاما تک جانے والی سڑک کے علاوہ مختلف گائوں دیہات کو جانے والی اندرونی اور بیرون خستہ حال سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخٹ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا علاقے میں بارشیں اور برف باری کے دوران کوئی بھی پیدل نہیںچل سکتا ہے کیوں تما سڑکیں یہان زیر آب آتے ہیںایک مقامی استاد سید سجاد نے بتایا کہ بیشتر علاقوں کی رابطہ سڑکو پر کئی دہائیوں سے نہ ہی تعمیر کی گئی ہے اور نا ہی مرمت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ٓابادی کوہر موسم چاہے بارش ہو یا دھوپ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ریاض احمد نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ سڑکو ں کی خستہ حالی کے نتیجے میں یہاں اب ٹرانسپورٹ بھی غائب ہونے لگا ہے جس کے نتیجے میں آبادی ایک اور پریشانی میں مبتلا ہوئی ہے ۔ رانگر علاقے کے باشندوں نے بتایا کہ ہم نے یہ معاملہ کئی بار متعلقہ محکمے کے حکام کے سایھ اٹھایا ،تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کی ہے ۔ادھر گزشتہ کئی سال پہلے اگر چہ ضلع بڈگام کی کی رابط سڑکوںپر تارکول بچھایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا