ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری میں دسویں روزہ بھی19۔ COVID کیمپ

0
0

اکرم ملک

ٹھاٹھری ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقہ جات کی طرح ضلع ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر ٹھاٹھری علاقہ میں بھی 7 تاریخ سے 19۔ COVID چیک اف کیمپ جاری ہے اور مسلسل عام لوگوں کا طبی معینہ کیا جارہا ہے. اس دوران اس ڈی پی او کشتواڑ محمد اشرف ,چوکی افسر درابشالہ رویندر سنگھ, ڈاکٹر یاور, ڈاکٹر سبہ ,ڈاکٹر وارون, اور نائب تحصیلدار درابشالہ محمد احسان موجود رہے۔ اس دوران کرونا وائرس جیسی علامت سے بچنے کے لئے ٹھاٹھری کے مقام پر پچھلے دس دنوں سے 19۔ CCOVID چیک آف کیمپ جاری ہے۔ پولیس, میجسٹریٹ و میڈیکل ٹیم نے ان دس دنوں کے دوران ضلع کشتواڑ جارہے مسافروں کا طبی معینہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس چیکنگ کیمپ میں 1632 گاڑیوں اور 12173 مسافروں کا کرونا وائرس جیسی علامت کا طبی معینہ کیا گیا ہے اور جن میں صرف باہر سے 5 لوگ ضلع کشتواڑ کے لئے ائے ہیں اور 4 لوگوں کو مزید طبعی سہولیات کے لئے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے اور 1 مزید کو ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کیمپ کے دوران عام لوگوں و راہگیروں سے گزارش کی ہے کہ اس کرونا وائرس جیسی علامت سے بچنے کے لئے ضلع و مقامی ایڈمنسٹریشن کا تعاون کریں اور محکمہ صحت کی جانب سے دی ہوئی ہدایات کے مطابق کھانا پینا اور دوائیوں کا استعمال کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا