مراکش میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 37 ہوئے

0
0

رباط، 17 مارچ (یو این آئی) مراکش میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک چھوڑکر سبھی معاملے غیر ملکی شہریوں میں سامنے آئے ہیں۔ مراکش کے میکنیس، فیس، مراکیچ، آگادیر، رباط اور کیسابلانکا شہر میں یہ معاملے سامنے آئے ہی۔ وزارت نے بتایا کہ 37 مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
مراکش نے اس کے علاوہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سبھی ریستوراں، کلب، سنیما ہال، جم اور مسجدوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ وائرس اب تک دنیا کے 110 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا