بھدرواہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے تعمیر بیت الخلاء میں غیر معیاری میٹیریل

0
0

محکمہ نے اکثر کام مخصوص ٹھیکیدار سے کروا کر سرکاری خزانے کو لوٹا ،ایل جی مداخلت کریں:شیخ مشتاق
نمائندہ لازوال

بھدرواہ ؍بھدرواہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے تعمیر کیے گیے بڑے بیت الخلاء میں جو تعمیری سازوسامان استعمال کیا گیا ہے وہ غیر معیاری ہے ، ان میں سے اکثر تعمیر کئے گئے بیت الخلاء کو ابھی تک استعمال میں بھی نہیں لایا گیا جن میں جامعہ مسجد بھدرواہ کے سامنے ایک بناہے مگر ابھی تک اس کو استعمال میں نہیں لایا گیا ۔دوسرا گنپت رابطہ سڑک پر ہے اور بس اسٹینڈ میں اور کئی جگہوں پر سالوں سے تعمیر کئے گئے ہیں مگر لوگوں کے استعمال کے لیے ایک بھی نہیں ہے ۔ان باتوں کی جانکاری اخباری نمایندوں کو بھدرواہ کے سماجی کارکن مشتاق احمد شیخ نے دی۔ شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ ان تعمیرات پر کروڑں روپے سرکاری خزانے سے لگائے گئے اور ان کو بنوانے کے لیے محکمہ نے منظورِ نظر ٹھیکیدار کو ہی ان کی تعمیرات کا کام دیا جو محکمہ پر ایک سوالیا نشان ہے اور اگر ان ٹوائلٹس کو تعمیر کیے گیے سالوں گزر گئے تو پھر ان کو عوام کے استعمال کے لیے ابھی تک وقف کیوں نہیں کیا گیا جس سے میرا شک محکمہ پر اور بھی گہرا جاتا ہے کہ خزانہ عامرہ کو لوٹنے میں جتنا ہاتھ ان کے تعمیرات کروانے والے محکمہ کا ہے اتنا ہی ہاتھ ان کو تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کا بھی ہے ۔اسی طرح کا حال سواچھ بھارت مشن کی طرف سے غریبی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کا بھی ہیں جن کو گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لیے ادھار کارڈ اور کاغذات تو لئے گئے ان لوگوں نے اپنے گھروں میں ٹوایلٹس تعمیر بھی کئے گئے مگر محکمہ کی طرف سے ان غریب لوگوں کو ابھی تک رقومات واگوزار نہیں کی گئی۔اس لیے میں لیفٹینٹ گورنر جموں و کشمیر گریش چندر مر مو سے گزارش ھے کہ بھدرواہ مونسپلٹی میں ہو رہے سرکاری خزانے کی لوٹ کو روکنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھائیں اور سرکاری خزانے کو پچھلے کئی سالوں سے لوٹنے والوں سے حساب لیں ۔جسں سے عوام کا بھروسہ جموں و کشمیر کے انتظامیہ پر بنا رہے اور عوام کو انصاف ملے ۔شیخ نے مزید کہا کہ انتظامیہ ان باتوں کا سنجیدگی سے لے اور میرا پورا تعاون انتظامیہ کے ساتھ ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا