لورن بلاک کے پنچائتی نمائندگان کاودفدڈپٹی کمشنر سے ملاقی

0
0

عوام کی جائیز اور دیرینہ مانگوں کو اولین فرصت میں کیا جائے گاحل :وفدکویقین دہانی
ممتاز تاتنترے

لورن؍؍لورن بلاک کے سرپنچوں اور پنچوں کا ایک وفد تنویر چوہدری کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ان کے دفتر مین ملاقی ہوا ۔وفد نے کمشنر موصوف کو بلاک کی تمام تر مشکلاتوں اور پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔سڑک رابطوں کی خستہ حالی بجلی، اور پانی کی مشکلات سے دوچار علاقوں ناگا ناڑی، بیلہ بالا ،مہاڑکوٹ ؛ سران لورن۔ کنجاہ گلی۔واٹر سپلای لاین کے بارے تفصیل سے بات ہوئی۔وفد نے ایم جی نریگاکے بارے میں کمشنر موصوف کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پوری بلاک میں ابھی تک سنگل شیٹوںکی اجرت نہ ملی ہے اور بقایا جات جلد واگزار کی جائے۔ ایس بی ایم۔پی ایم اے وائی کے بارے بھی کمشنر موصوف سے تفصیلی بات ہوئی ۔آخر میںضلع ترقیاتی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کیہ ان تمام مطالبات کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور وفد نے کمشنر موصوف کو لورن کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ۔وفد میں خلیل چوہان ،محمد یاسین شاہ،شمیم شاہ ،محمد شریف لون اور وسیم تہڑاہ بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا