منریگاکے تحت تعمیری کاموں کے مٹیریل کے واجبات کون ڈکارگیا:طالب حسن حجام
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے انتہائی دور دراز اور پسماندہ علاقے مڑواہ کے دھرنا کی عوام کی شدید شکایات ھیں ۔وہاں کے مفلس و کسمپرسی کے شکار لوگوں نے محکمہ دیہات سدھارکے زیر نگرانی جو تعمیری کام کیے ھیں ان میں جو میٹیریل لگایا گیاتھا اور اسکی قیمت محکمہ نے ادا کرنی تھی وہ ادا نھیں کی گئی ھے۔ وہاں کے ایک سماجی کارکن طالب حسین حجام نے ایک بیان میں شدید خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ھے کہ وہ رقم متعلقہ ملازمین نے مبینہ طور پر ڈکار لی ہے اسی لیے وہ حیلہ سازی سے کام لیکر غریب عوام کو دھوکہ میں رکھ رھے ھیں۔طالب حسین حجام نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے ک محکمہ کے حکام بھی عدم توجھی کا سلوک کر رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ھے ۔طالب حسین حجام نے کہا ھے ک مڑواہ میں ناتو طبی سہولیات مہیا ہیں اور ناہی تعلیمی منظر نامہ چست درست ہے ۔اس لیے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے عوام مطالبہ کرتی ھے ان عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔