پونچھ چنڈک سے منڈی بوڈھا امرناتھ سڑک کاتعمیری کام درہم برہم

0
0

کسی بھی وقت ہو سکتا ہے بڑا حادثہ ۔عام ،راہگیر پریشان
نمائندہ لازوال

منڈی؍؍ضلع پونچھ میں چنڈک تا منڈی بوڈھا امرناتھ جانے والی سڑک پہ کام دو سال سے شروع ہے لیکن کام کا سلسلہ سست روی کا شکار بن چکا ہے جس کا خمیازہ عوام و عام راہگیروں کو بھگتناپڑ رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کی کام کا سلسلہ ٹھیکیدار بیچ میں اپنی مرضی سے شروع کرتے ہیں اور اپنی ہی مرضی سے بند۔ عوام کا کہنا ہے سڑک کی کٹائی چنڈک سے منڈی تک ہوئی ہے لیکن بیچ میں کچھ سلیپ چھوڑ دیے گیے ہیں ۔کٹائی کی وجہ سے بہت ساری جگہ پسیاںآئی ہیں جس سے عام راہگیروں کو گھنٹوں جام میں رہنا پڑتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا