کورونا: فلم ، ویب سیریز اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ 31 مارچ تک بند

0
0

نئی دہلی ، 15 مارچ (یو این آئی) انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (آئی ایف ٹی ڈی اے) نے اتوار کے روز 19 مارچ سے 31 مارچ تک مختلف فلموں ، ویب سیریز اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

آئی ایف ٹی ڈی اے کے صدر اشوک پنڈت نے ٹویٹ کیا ، ’’کافی بحث و مباحثے کے بعد ، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جمعرات (19 مارچ) سے 31 مارچ تک ہر قسم کی شوٹنگ بند کردی جائے گی۔
‘‘ مسٹر پنڈت نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ صورتحال پر غور کرنے کے بعد 30 مارچ کو کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا