ہلین سراج پورہ ہندوارہ بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

آبادی مشکلات سے دوچار حکام سے فوری مداخلت کی اپیل
کے این ایس
سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ہندوارہ کا ہلین سراج پورہ رامحال ترقی کے اس جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کے نتیجے میں آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ￿ اس دوران مقامی آبادی نے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے کااہلین سراج پورہ بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔اس دوران علاقے سے آئے ہوئے وفد نے بتایا کہ اہلن سراج پورہ میں پینے کے صاف پانی ،بجلی کے ترسیلی لائین اور کھمبے ،رابطہ سڑکیں ناقابل آمد رفت ہے جس کے نتیجے میں آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس جدید دور میں بھی مذکورہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور علاقے کے لوگ آج بھی ندی نالوں تالابوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ،جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام بھی انتہائی بوسیدہ ہو چکا ہے ۔وفد کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی حالت اس قدرخراب ہے کہ بڑے بڑے کھڈے بنگئے ہیں جس کے نتیجے میں اب ان سڑکوںپر گاڑیوں کا چلنا دور کی بات بلکہ پیدل سفر کرنا تو دورمشکل بن گیاہے ۔مزکورہ بستی کے معزز شہریوں کا کہنا تھا علاقے ہر لحاظ سے جدید دور کی تصویر پیش کر رہا ہے جہاں تعلیم فراہم کرنے کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں ہے ۔آبادی کے مطابق علاقہ سرکاری کی نظروں سے اوجھل ہے، انہو ں نے بتایا کہ سابق حکومتیں آئی لیکن صرف اپنا ووٹ لینے کے بعد ان کا کوئی دوبارہ نظر نہیں آیا۔آبادی نمے حکام سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا