پالیسی کے تحت چھوٹے اخبارات کا ہاتھ بھی تھاما جائے گا// جوائنٹ ڈائریکٹرکشمیر
کے این ایس
سرینگر؍؍اخبارات میں اشتہارات کی تقسیم کاری کو صیح ڈگر پر لانے کو ترجیج قرار دیتے ہوئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر حارث احمد ہنڈو نے کہا کہ ضوابط کی پاسداری کرنے والے چھوٹے اخبارات کا ہاتھ بھی تھام لیا جائے گا۔ سرکاری محکمے کا ایک اہم عہدہ سنبھالنے کے بعدکشمیر میگزین ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ سب سے پہلی ترجیج اشتہارات کی تقسیم کاری کے عمل کو پٹری پر لانے کا ہوگا،اور اس میں شفافیت اور صداقت کو یقینی بنایا جائے گا‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ خبر رساں ایجنسیوں کے معیار اور اشتراک کے علاوہ ترسیل، اصل اداریہ، مواد کامعیاری تجزیہ اور قارئین کی تعداد اشتہارات کی تقسیم کاری کے ضوابط ہونگے‘‘ ۔ان کا کہنا تھا کہ اخبارات پیشہ وارانہ انداز میں چلنے چاہے اور اچھی خاصی تعداد میں انکے قارئن کی بھی ہو۔ حارث ہنڈو نے مزید کہا کہ سال2016کی اشتہاری پالیسی کے مطابق چھوٹے اخبارات کا بھی ہاتھ تھام لیا جائے گا،جبکہ اس بات پر بھی نظر رکھی جائے گی کہ یہ اخطارات پیشہ وارانہ صحافت کر رہے یا انہوں نے اس کو سرکجار سے اشتہارات کے ذریعے آمدنی کمانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی طرف سے اخبارات کی ترسیل کی جانچ کا طریقہ کار کیا ہوگا تو انہون ے کہا ’’ یہ ایک مسئلہ ہے،محکمہ اطلارات کے افسران اور عملہ اخبارات کی اصل ترسیل کی جانچ کریں گے،جبکہ دوسری بات یہ ہے کہ اخبارات کے مالکان از خود اس بارے میں’’آر این آئی‘‘ یا چارٹیڈ اکاونٹنٹ یا آڈیٹ بیورو آف سر کیولیشن و پرنٹگ پرسیوں سے حاصل شدہ اسنادکے ذریعے ٓ اغاہی فراہم کریں۔ جوائنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کہ غلط و جعلی معلومات فراہم کرنے کی صورت میں معقول کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اخبار نے ضوابط کے تحت اخبار کو اندراج(ایمپنلمنٹ) نہیں کرائی ہے تو اس کیایمپنل منٹ رد کی جائے گی۔ حارث ہنڈو کو مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اخبار پیشہ وارانہ انداز مین کام کر رہا ہے اور اس کی ترسیل بھی اچھی ہے بتو اس سے سرکاری سرگرمیوں اور پروگراموں کی تشیہر میں مدد ملتی ہے۔ کچھ چھوٹے اخبارات کے مدیران کی طرف سے اس الزام کہ محکمہ اطلاعات اس کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا ہے جوائنٹ دائریکٹر نے کہا کہ’’ اشتہاری پالیسی2016کے تحت ان کا بھی ہاتھ تھام لیا جائے گا،اور ہم ایسا کریں گے تاہم انہیں پیشہ وارانہ انداز میں کام کرنا ہپوگا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات مالیاتی تعاون پروگرام نہیں،بلکہ اخبارات کو تعوان ہے تاکہ وہ ان پیشہ واروں کی خدمات حاصل کریں جن کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک اشتہاری رقومات کو بھی واگزار کیا جائے گا۔حارث ہنڈوں نے محکمہ اطلاعات اور میڈیا کے تعلقات کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ‘‘ہم اخبارات کو مدد کرنے کی نکوشش کریں گے،تاہم انہیں بھی سرکاری اسکیموں،سرگرمیوں او پروگراموں سے متعلق خبروں کی تشہیر کرنے چاہیں۔