مختار احمد
گاندربل؍؍جہاں آج کل شجر کاری مہم اپنے جوبن پر ہے اور اس سلسلے میں سرکاری اور نیجی سطح پر شجر کاری پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور چند روز قبل سندھ فارسٹ ڈیویثرن گاندربل کی طرف سے سینک سکول مانسبل میں ایک بڑی شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی سی ایف اور سی سی ایف کے علاوہ کء دیگر جنگلات کے کء اعلی حکام نے شرکت کی تاہم۔وہیں دوسری طرف سندھ جنگلات کے سندھ رینج کے نجون جنگلات کو لوٹا جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق نجون کے کمپاٹ نمبر ایک اور دو میں جنگل سمگلروں نے کء سر سبز درخت کاٹے اور ان کو سمگل کیا گیا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ نے اس کو روکنے کے لئے کو بھی موثر اقدام نہیں کیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے فارسٹ پروٹکشن فورس اور سری نگر کنٹرول کو مطلع کیا جنہوں نے مشرکہ طور علاقے میں جاکر وہاں جائیزہ لیا سری نگر کنٹرول روم۔کے رینج آفسر محمد مقبول اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر فارسٹ پروٹکشن فورس کے ٹو گاندربل محمد یونس نے جنگلات میں غیر قانونی طریقے سے کئے گئے نقصان کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ ایک مفصل رہورٹ تیار کرکے اپنے اعلی افسروں کے سپرد کریں گے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے جنگلات کے بے دریغ کٹاء پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کو علاقے میں تعینات ملازموں کے خلاف کارواء کرنی چاہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نجون جنگلات غیر قانونی کٹاء کے سلسلے میں کافی سرخیوں میں رہا تاہم اس وقت بھی علاقے میں تعینات ملازموں کے خلاف کوء کاروائی عمل میں نہیں لاء گئ۔