مگر کوٹ میں دو طلاب غرقآب

0
0

اجمل بشیر ملک

رام بن؍؍ضلع رام بن کے سب ڈویژن رام سو کے علاقہ مگر کوٹ میں آج دو طلب علم غرقاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج ا س وقت یہ حادثہ پیش آیا جب یہ دونوں چچیرے بھائی ہیوگن جواہر اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے گئے تھے اور کھیل کے دوران بال کو ہٹ کر نے بعد بال دریا میں جا گری اور یہ دونوں چچیرے بھائی بال کو نکالنے کے لئے دریا کے کنارے سے پکڑ رہے تھے کہ اچانک ایک کا پیر پھسل گیا اور جیسے ہی وہ دری برد ہونے لگ تو دوسرے لڑکے نے اس کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دی اور دونوں دریا میں غرقاب ہو گئے جن کی شناخت عابد مشتاق والد مشتاق احمد اور تویرا احمد ولد محمد رفیق ساکنہ دردہی سوجمتنہ کے طور پر کی گئی اور دونوں کی عمر 12سے14سا ل کے درمیان بتائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں لوگوں نے بتا یا جیسے ہی دونوں چاچا زد بھائی دریا برد ہوئے تو ان کو ڈھونڈنے لگے تو عابد مشتاق کو پہلے دریا سے نکال کر نزدیکی ہسپتال رام سو میں لے گئے اور وہاں پر اس نے دم توڑ دیا اور دوسریکو لڑکے کو بڑی مشقت کے بعد مگر کوٹ کے پاس میں ہی برآمد کی اس دونوں کی موت واقع ہو گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے کہا کہ دونوں لڑکے بال نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اور بال پکڑنے کی کوشش میں دونو دریا برد ہو گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا