جموں وکشمیر:نوبل کورونا وائیرس ( کووڈ ۔19 )پرتازہ صورتحال

0
0

دو افراد مثبت پائے گئے ، 164 اشخاص نے نگرانی کی مدت مکمل کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ 164 اشخاص نے 28 روزہ نگرانی کی مدت مکمل کی ہے اور اب تک کشمیر میں دوکیس مثبت پائے گئے ۔ نوبل کورونا وائیرس ( کووڈ ۔ 19 ) ، پرجاری کئے گئے آج کے میڈیا بلٹین کے مطابق 1878 مسافر اور اشخاص جنہیں مشتبہ کیسوں کے ساتھ رابطہ رہا ہے کو نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے جبکہ 1567 افراد کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھ کر علاج و معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ جو افراد ہسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں اُن کی تعداد 24 ہے اور جنہیں اپنے گھروں میں نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے اُن کی تعداد 123 ہے ۔ اس کے علاوہ بلٹین میں کہا گیا ہے کہ 89 نمونوں کو تشخیص کیلئے بھیجا گیا ہے جن میں سے 78 نمونے منفی جبکہ 2 مثبت پائے گئے ۔ اب تک باقی 9 کیسوں کا رپورٹ آنا باقی ہے ۔ عوام الناس سے التماس کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے کی جا رہی کوششوں میں اپنا تعاون فراہم کریں تا کہ ایسے لوگوں کی نگرانی کے عمل میں استحکام لایا جا سکے ۔ بلٹین میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام سماجی ، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کی طرف سے منعقدہ اجتماعات میں شرکت نہ کریں ۔ حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ نہ گھبرائیں اور سماجی طور پر منعقدہ اجتماعات سے اجتناب کریں ، غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں ۔ اس کے علاوہ بنیادی صحت و صفائی کا احتیاط برتیں ، بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانستے اور چھینکنے کے وقت احتیاط برتیں ۔ بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کو بخار ، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو کو چاہئیے کہ وہ فوری طور طبی امداد حاصل کرے ۔ لوگوں کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات پر یقین کریں جو روزانہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے میڈیا بلٹین میں بیان کیا جاتا ہے ۔ عوام الناس کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ موجودہ کووڈ 19 کے خطرات سے متعلق مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کئے جا رہے ایڈوائیزریز پر سختی سے عمل کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا