’جوش ٹاک‘میں گفتاراحمدچوہدری مدعو

0
0

’آوازجب بے باک ہوتودُورتک جاتی ہے اوراُونچائیوں تک پہنچاتی ہے‘
عبدالقیوم

کوٹرنکہ؍؍جموں کشمیر کے دور دراز علاقہ کے تحصیل کوٹرنکہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں دراج سے تعلق رکھنے والے مشہور سماجی کارکن گفتار احمد چوہدری کو ’جوش ٹاک ‘نے مدعو کیا ہے ۔جوش ٹاک ایک قومی میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کو صدر ایوارڈ ملا ہوا ہے ۔گفتار نے ان کو بتایا کہ کیسے اس نے اپنی سماجی سرگرمیوں کی شروعات کی اس میں محنت کی اور اپنی تعلیم بھی ساتھ ساتھ میں جاری رکھی ۔چوہدری نے کہا کہ دبی کچلی عوام کی آواز کو بلند کیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلے اس ’جوش ٹاک ‘میں ان لوگوں کو بلایا جاتا تھا جیسے نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی، بالی ووڈ ایکٹر بومین ایرانی، ڈائریکٹر انوراگ اور سونم وانگچوک جیسی شخصیات کو بلایا جاتا رہا ہے ۔یہ قابل فخر بات ہے کہ راجوری کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو اتنے بڑے پلیٹ فورم پر بلایا گیا ہے۔ یاد رہے گفتار احمدجموں کشمیر کا پہلا شخص ہے جس کو ’جوش ٹاک‘نے اپنی زندگی کی کہانی بیان کرنے کے لیے بلایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا