منڈی ایک شخص میں کروناوائیرس کی علامات کا انکشاف

0
0

ڈاکٹروں نے احتیاتی طور جانچ کے لئے راجوری کیا ریفر
ریاض ملک

منڈی؍؍آخر کار منڈی سے بھی ایک شخص کورنا وائرس علامات ظاہر ہونے پر راجوری ریفر کردیاگیاہے۔ منڈی سب ضلع ہسپتال میں ایک شخص میں کورنا وائرس کی علامات پائے جانے پر ڈاکٹروں نے اس شخص کو GMC راجوری میں جانچ کے لئے ریفر کردیاہے۔ ڈاکٹر سونیر مصری میڈیکل آفیسر نے اس شخص کی جانچ کے دوران کورناکی علامات محسوس کی انہوں نے کہا کہ محمد اسلم ولد محمد حسین ساکنہ گلی ناگ عمر 45 سال یہاں چیک اپ کروانے ایا تھا۔ جس سے پتہ چلا کہ یہ شخص گزشتہ بیس یا پچیس دن پہلے کویت سے واپس آیا تھا جس میں کورناکی علامات کے پیش نظر اس کو راجوری جانچ کے لئے ریفر کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام احتیاتی طور پر اٹھایاگیاہے۔ البتہ اس طرح کا یہ پہلا مریض یہاں پہنچا تھا۔ جس سے جانچ کے لئے راجوری ریفر کیا گیاہے۔ تاکہ اس وقت پر جانچ کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا