شاہراہ پرٹریفک نظام تیسرے روزبھی متاثر

0
0

مگر کوٹ سے بانہال تک شاہراہ کو ٹریفک کے کھول دیا گیا،مگر کوٹ سے اودھمپور تک شاہراہ بدستور بند
اجمل بشیر ملک

رام بن؍؍جموں سرینگر قومی شاہراہ آج تیسرے روز بھی بدستور ٹریفک کی آ مد و رفت کے لئے بند رہا تاہم مگر کوٹ موم پسی اور گانگرو پسی کو دوپہر کے بعد ہٹا دیا گیا مگر مگر کوٹ سے بانہال کے درمیان کسی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چار بجے کے بعد سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے آج تیسرے روز بھی بند رہا جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر شدید مشکلات سے دو چار ہے جن کو کہیں پکڈنڈیوں سے گزر کر اپنی اپنی منزل لی طرف جا نا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ کسی طرح کے اقدامات نہیں اٹھا رہا ہے۔اس سلسلے میں اودھمپور سے سرینگر کی طرف جارہی دو خواتین کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہم اودھمپور سے پیدل سفر کرکے اس وقت مگر کوٹ میں پہنچے ہیں لیکن ہم نے پورے سفر کے دوران کسی بھی سرکاری اہلکار کو کسی بھی مسافر کی مدد کرتے کوئے نہیں دیکھا کہ ہر مسافر اپنی مدد آپ کے ذریعہ کر رہے تھے۔ انہوں نے جب ہم پنتھال کے مقام پر پہنچے تو پل کھڑے کچھ پولیس اہلکاروں نے ہمیں آگے جانے کی اجازت ہیں دی بلکہ انہوں نے کہا یہاں سے تقریباً دو سو فٹ نیچے اتر کر دریا پر لگے پل کراس کر کے اس طرف سے جا سکتے ہو۔اس کے بعد ہم جب اس پل پر پہنچے تو وہ پل گزشتہ ایک دو سال کے اندر ہی بنا یا گیا ہے لیکن اس پل کے دو اطراف تقریباً پندرہ فٹ کی دیوار لگائی گئی ہے اور مسافروں کو اتر نے کے لئے کسی بھی سیڑھی یا ذیے کا انتظام نہیں رکھا گیا ہے اور نہ ہی سرکاری اہلکار وہاں پر موجود تھابلکہ مسافر ایک دوسرے مدد کر کے اتر رہے تھے۔انہوں نے کہا اگر ایسے میں کوئی بڑا حادثہ ہو تو اس کا ذمہ دار کون رہتا۔انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ سرکار اور انتظامیہ جان بوجھ کر لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔وہیں آج تیسرے روز بھی سرکار کی طرف سے کسی بھی مسافر کو سفر کرنے کء اجازت نہیں دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا