کوروناوائرس کا خوف

0
0

مصروف ترین بازار سنڈے مارکیٹ بند
سرینگر؍؍پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ’کورونا وائرس‘ نے جہاں لوگوں کو تذبذب اور اضطراب میں مبتلاء کیا ہے ،وہیں معیشت پر بھی منفی اثرارت مرتب ہونے لگے ۔احتیاطی اقدامات کے تحت ہر اتوار کو سرینگر میں سجنے والی ’سنڈے مار کیٹ‘ سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی ہدایت پر بند رہا ،تاہم چند ایک مقامات پر چھاپڑی فروشوں نے اپنی دکانیں سجا ئی تھیں۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی )انتظامیہ نے سرینگر میں اتوار کے دن لگنے والے مصروف ترین بازار سنڈے مارکیٹ کو بند کر دیا۔یہ قدم کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیاہے۔تاریخی تجارتی مرکز لال چوک سرینگر کے گردونواح میں ہر اتوار کے دن لگنے والی سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ خرید و فروخت کرنے کیلئے موجود ہوتی ہے۔سرینگر کے میئرجنید عظیم متو نے سنڈے مارکیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اتوار کو لگنے والے اس مارکیٹ میں حد درجہ بھیڑ جمع ہوتی ہے، مناسب نہیں ہے کہ ان حالات میں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلائوکے خدشات بڑ رہے ہیں تو یہاں بھیڑ اکٹھی ہوجائے۔ دو ہفتے قبل بھی سنڈے مارکیٹ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھا گیا تھا۔اس اتوار کو سیاحتی استقبالیہ مرکز (ٹی آر سی) چوک سے لیکر جہا نگیر چوک تک سنڈے مار کیٹ کہیں نظر نہیں آیا ،البتہ چند کے ایک مقامات پر اسکی جھلکیاں ضرور دیکھنے کو ملی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا