چچا محترم انتقال کر گئے، صحافی برادری کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍صحافت کے اْفق پر ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ایم شفیع میر کے چچا عبدالسبحان اتوار کی صبح اِس دار ِ فانی کو کوچ کر گئے۔ صحافی ایم شفیع میر کے چچا محترم گزشتہ ایک ماہ سے بیمار تھے آج یعنی اتوار کی صبح وہ اِس دنیائے فانی کو الوادع کہہ گئے۔ دکھ کی اِس گھڑی میں صحافی برادری نے ایم شفیع میر کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیاہے،صحافیوں نے کہاکہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کو کر وٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے اور غمزدگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔سوگوارخاندان کے اس دکھ میں برابر شریک ہیں۔ضلع رام بن کے صحافتی برادری نے نہایت ہی دکھ کا اظہار کیا اورس دکھ کے موقعہ پر غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔اور ضلع رام بن کے صحافتی برادری مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے دعا گو ہیں۔روزنامہ لازوال کے تمام جملہ ارکان نے ایم شفیع میر کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی اور بارگاہ الٰہی میں دعاکی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور غمزدہ کنبے کو صبرِ جمیل سے نوازے