کان کنی پر مکمل طور پر پابندی عائد لیکن !

0
0

راجوری کی مختلف ندیوں میں لوٹ جاری، متعلقہ محکمہ کی خاموشی معنی خیز
عمرارشدملک

راجوری؍؍نیشنل گرین ٹریبونل (NGT) کی جانب سے کان کنی پر مکمل طور پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ضلع راجوری میں مختلف مقامات پر کان کنی کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے قدرتی وسائل اور ماحولیات پر بڑا اثر پڑ رہا ہے اور ساتھ میں انسانی جانوں کے ساتھ بھی کھلواڑ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ندی نالوں میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے این جی ٹی کی جانب سے پابندی عائد کی گئی لیکن پھر بھی کان کنی مافیا راجوری کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں ان میں تو قسم کے لوگ زیادہ ملوث ہیں ایک کرشر پلانٹ والے اور دوسرے ٹھیکیدار لیکن ان میں سب سے زیادہ نقصان کرشر پلانٹ والے کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کرشر پلانٹ ہر روز تقریباً ایک ہزار کے قریب گاڑیاں بھر کے پتھر ندیوں سے نکالتے ہیں اور سرعام ندی نالوں میں جے سی بی کی مدد سے پتھروں کی کھدائی کی جارہی ہے اور متعلقہ محکمہ بھی اس شامل یے اور ضلع انتظامیہ کی بات کی جائے تو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں ناکام اور بے بس ہیں۔ وہیں سرکاری ذرائع سے معلوم ہو کہ کان کنی پر پابندی عائد ہے اور انتظامیہ بھی کسی کو اجازت نہیں دے سکتی لیکن پھر بھی راجوری تا نوشہرہ کے درمیان والی ندی میں کان کنی کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں کرشر پلانٹ مالکان شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا